Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جان دیتا ہوں دل بھی ہارا ہے

By: عتیق مہدی

جان دیتا ہوں ، دل بھی ہارا ہے
میرا سب کچھ صنم تمہارا ہے

تیری چاہت میں ایسے ڈُوبا ہوں
منتظر آج تک کَنارا ہے

دنیا بھر کے سِتم اُٹھا لیں گے
تیری دوری کسے گوارا ہے؟

تیری یادوں میں جب بھی کھویا ہوں
تجھ کو بے ساختہ پکارا ہے

موت سے کب تھے مرنے والے ہم
چشمِ قاتل نے ہم کو مارا ہے

میں نے جس سے بھی لو لگائی ہے
اُس نے طوفاں کا رُوپ دھارا ہے

میں جسے نا خدا سمجھتا تھا
اُس نے کشتی کو چھید مارا ہے

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore