By: Rashid Ali
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے
خود بھی رویا وہ بہت ہم سےکنارہ کر کے
سوچتا رہتاہو ں تنہائی میں انجام خلوص
پھر اسی جرم محبت کو دوبارہ کرکے
جگمگادی ہیں تیرے شہر کی گلیاں میں نے
اپنے ہر اشک کو پلکوں پہ ستارہ کرکے
دیکھ لیتے ہیں چلو حوصلہ اپنے دل کا
اور کچھ روز تیرے ساتھ گزارہ کرکے
ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں
دیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارا کر کے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?