By: Akram
یوں تو لکھنے کو کیا کیا نہیں لکھا میں نے
پھر بھی جتنا تجھے چاہا نہیں لکھا میں نے
یوں تو ہونگے بہت زمانے میں شاعر
جیسے سب لکھتے ہیں ویسا نہیں لکھا میں نے
یوں تو لہر میں کچھ رنگ جھلک آتے ہیں
مجھ میں ہے جو دریا نہیں لکھا میں نے
میرے ہر لفظ کی وسعت میں ہے اک عمر کا عشق
میں عجب ہوں اگر بھول سے نہیں لکھا میں نے
میری نظروں سے جو اک بار نہ پہنچا تجھ تک
پھر وہ مکتوب دوبارہ نہیں لکھا میں نے
میری سچائی ہر اک لفظ سے عیاں ہوتی ہے
سوچتا ہوں تجھے اپنا کیوں نہیں لکھا میں نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?