Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میرے دل میں تھا یقیں جاناں

By: Rukhsana kausar

میرے دل میں تھا یقیں جاناں
تم آؤ گے
تو تیری بانہوں میں ڈال کر بانہیں
کروں گی تجھ سے بہت سی باتیں
سب حال کہہ دوں گی دل کا
کہ میں بہت دنو ں سے سوئی نہیں
سوائے تیری یاد کے میرا کوئی نہیں
فقط تجھ کو ہی یاد کرتی ہوں
تیرے ہی کلمے پڑھتی ہوں
تیری ہی باتیں کرتی ہوں
مجھے تم سے بہت محبت ہے
تیری تصویر رکھ کے سامنے
اسے یوں پوجتی رہتی ہوں
سوچا تھا کہوں گی سب تم سے حال دل
مگر! جب آ کر دیکھا تم نے بس اک نظر
تو اک لفظ بھی نہیں کہہ پائی تم سے
فقط اتنا ہی کہا تم سے
سنو
“کیا حال ہے تمھارا “


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore