By: Ishraq Jamal Ashar Chishti
کیسے کہدوں کہ وقت تھوڑا ہے
ساتھ سب نے ہی میرا چھوڑا ہے
برق رفتار ، تیز تر سب سے
تو ہنر میں سیاہ گھوڑا ہے
یاد کرتے ہیں تجھ کو اہل شہر
لیکن افسوس تو بھگو ڑا ہے
تو دماغوں کو ملیا میٹ کرے
سر پہ پڑتا ہوا ہتھوڑا ہے
رات کو مچھروں نے کاٹا تھا
جسم پر ہر جگہ دھدوڑا ہے
مجھ سے پوچھا اشہر نے چپکے سے
کیا یہ یونس معین پھوڑا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?