Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آپ نبی پیارے پیارے

By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

دونوں جہاں کے ملجا و ماوا ، آپ نبی پیارے پیارے
آپ کو رنج و بلا میں پکارا ، آپ نبی پیارے پیارے

آپ کا شہر ہے سب سے پیارا ، آپ کا روضہ سب سے نیارا
ہم عشّاق کے قبلہ و کعبہ ، آپ نبی پیارے پیارے

کنکریوں کو کلمہ پڑھایا ، ڈوبے سورج کو لوٹایا
بے شک معجزۂ سرتاپا ، آپ نبی پیارے پیارے

جس کو ملا ہے جو بھی ملا ہے ، بے شک آپ کے در سے ملا ہے
رب کی عطا سے آپ نے بانٹا ، آپ نبی پیارے پیارے

اُن کے کلام سے ہم نے جانا ، حُسنِ رسولِ پاک مُشاہدؔ
ہم کو رضا نے ہے سمجھایا ، ’’آپ نبی پیارے پیارے‘‘


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore