By: NEHAL INAYAT GILL
رم جھم رم جھم ، تری کمی ساون کیسے گزاروں؟
سرد ہوائیں ، ہواؤں میں نمی ساون کیسے گزاروں؟
ہواؤں کے ہاتھ تھما کے بھیج میرے سوال کا جواب
بتا مجھے کسی طرح سے ہی ساون کیسے گزاروں؟
باہر شور بوندا باندی کا اندر سسکتے بادل
جاننا چاہتی ہے ہوا عشق کی ساون کیسے گزاروں؟
اشکبھری نگاہوں سے دیکھتا ہوں میں جو بارش
پاچھنے لگتی ہے میری اُداس زندگی ساون کیسے گزاروں؟
نہال اِس برسات میں جل رہا ہے روح کا قرار
اُداس لفظ میرے اُداس شاعری ساون کیسے گزاروں؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?