By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی
شہر ء ذات میں خود کو ڈھونڈنے نکلے
ہم اپنے آپ سے کتنے بیگانے نکلے
دشت میں بکھری ہوئی ریت کی مانند
کتنے بکھرے ہوۓ اجڑے سے دیوانے نکلے
دیکھا جس نے بھی میرے درد کا عالم
تجھ سے منسوب میری الفت کے فسانے نکلے
یہ چاند یہ غزل یہ تنہائی میری
ہر سمت تیری یادوں کے بہانے نکلے
اک شخص نے لمحوں میں گنوایا تھا عنبر
اب دیکھ ڈھونڈنے مجھے کتنے زمانے نکلے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?