By: وشمہ خان وشمہ
وہ لمحہ محبت پھر امر ہونے لگا ہے
گل و گلزار پھر دل کا نگر ہونے لگا ہے
صحن میں چاندی بھی اب اترے لگ گئ ہے
مکاں انے سے تیرے دیکھ ہونے لگا ہے
مجھے محبوس رکھا جس نے وہ تیرا لمس تھا
بھلا نہ دوں میں خود کو آج ڈر ہونے لگا ہے
ٹھی وحشت جو میری گلیوں سے وہ چھٹنے لگی ہے
معطر خوشبوؤں سے اب شہر ہونے لگا ہے
دلِ وشمہ ؐ محبت کے سحر میں جب سے ڈوبا
خزاں کا زرد موسم بے اثر ہونے لگا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?