By: شیخ ذیشان خان جدون
نہ تو ملی خاموشیاں اور نہ ہی شہنائی مُجھے
تھا کل بھی ہے اور آج بھی احساس تنہائی مُجھے
دیکھو زرا تُم ظلم کی یہ کس قدر ہے انتہا
میرا جلا کے گھر بنایا پھر تماشائی مُجھے
ان خلوتوں میں گُھٹ رہا ہے دم میرا کچھ ساتھ دو
انجان ہوں نادان ہوں کچھ دو شناسائی مُجھے
ہنسنا پڑے رونا پڑے ہر حال میں جی لیں گے ہم
اتنی گُزارش ہے میری اب دو نہ رُسوائی مُجھے
ہیں ہر قدم پر ٹھوکریں بس مل رہی ہیں نفرتیں
تقدیر یہ میری ہے کہ چا ہت نہ راس آئی مُجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?