By: Muhammad Imran Khan - Emron Mano
ہم کو بھی ملا دیکھئے یہ کیسا مُقدر
ہر اک اُٹھا کے ہاتھ میں دیکھائے مُجھے پتھر
قسمت بھی اپنی ستم ظریف سی ہے
شہر بھر میں ملا اُسے میرا ہی گھر
نظریں ملیں بھی تو اُن ہی سے ملیں
بچاتا پھرتا تھا میں جس سے نظر
تیری راہوں کو میں گلزار کرتا
نہ ہوتیں مجبوریاں رستے میں اگر
مانو؎ خیالوں میں کھو جا، اُس ہی کے
جسے تو سوچتا رہتا ہے، اکثر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?