By: Hafeez Javed
جانے سے اس کے آئے بہار
آنے سے اس کے جائے بہار
کانٹوں کی رانی ہے، بڑی بے گانی ہے میری وہ نا
بہت ستم گرانی ہے میری وہ نا
سامنے سب کے میں نام اسکا نہیں لے سکوں گا
وہ ڈنڈا اٹھا کے آ جائے تو میں کیا کروں گا
ڈاکوؤں کی ملکہ ہے، نوابوں کی استانی ہے میری وہ نا
بہت ستم گرانی ہے میری وہ نا
اس گھٹا کو میں اسکی دہشت کی نشانی کہوں گا
اس ہوا کو میں اس کے غصے کی آندھی کہوں گا
میرا تو بچپن ہے، کانٹوں بھری جوانی ہے میری وہ نا
بہت ستم گرانی ہے میری وہ نا
بیت جاتے ہیں دن کٹ جاتی ہیں آنکھوں میں راتیں
ساری رات روکے رہتے ہیں ڈر سے ہم اپنی سانسیں
میں تھوڑا سا پاگل، پاگلوں کی رانی ہے میری وہ نا
بہت ستم گرانی ہے میری وہ نا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?