Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں اکثر دل تری چوکھٹ پہ رکھ کر بھول جاتا ہوں(ترمیم)

By: muhammad nawaz

غم دوراں کے شوریدہ سمندر بھول جاتا ہوں
تری آنکھوں کے صدقے سارے محشر بھول جاتا ہوں

زہے قسمت مجھے اعزاز بخشا بدحواسی نے
میں اکثر دل تری چوکھٹ پہ رکھ کر بھول جاتا ہوں

ہوا کی سر پھری عادت ڈراتی ہے مجھے ہمدم
حرف پرواز پر آتا ہے تو پر بھول جاتا ہوں

کدھر کا فلسفہ جاناں جو تیرا نام آ جائے
تو نکتہ ایک ہوتا ہے تناظر بھول جاتا ہوں

میرے طرز تغافل پر گماں لوگوں کا کیا کہہے
سمجھتے ہیں کہ راہوں کے تغیر بھول جاتا ہوں

زمانے کی تو عادت ہے جنوں پر سنگ باری کی
ترے آنے سے لیلی سارے پتھر بھول جاتا ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore