Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہی ہماری نگاہِ حسرت کبھی پشیماں تمہیں کرے گی

By: عبدالحفیظ اثر

یہی ہماری نگاہِ حسرت کبھی پشیماں تمہیں کرے گی
کبھی ہماری یہ جاں نثاری سبب مسرت کا بھی بنے گی

تو ہی تو ہم راز ہے ہمارا تو ہی ہمارا تو ہمسفر بھی
تو ہی تو ہم دم بھی ہے ہمارا تیری رفاقت سدا رہے گی

کبھی اِدھر تو ہے بے قراری کبھی اٌدھر تو وہ ہی تغافل
کبھی تو کوئی رہے بھی نازاں اسی سے ہمت ہمیں ملے گی

جنوں کے آثار لگ رہے ہیں مگر وہ ہی ضبط کا ہے عالم
یہ آنسو اپنے خشک تو ہیں مگریہ طغیانی نہ مٹے گی

کبھی وہ دل سے گزر بھی جائیں نہ کوئی احساس ہو بھی اس کا
کبھی تو آواز ہو بھی ایسی کہ اجنبی جیسی وہ لگے گی

یہ آس ہی اثر کی رہے گی اگرچہ زخموں سے چور دل ہے
کبھی تو ہم پر ترس بھی ہوگا کبھی تو چشم کرم پڑے گی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore