By: Muzammal Mukhtar Azam
تمہیں میں اتنا بتلا دوں
کہ میری ذات میں
تیری اکائی
رقص کرتی ہے
میرے سینے میں قیدی دل
تمہارے نام کا ہر پل
یہ پاگل ورد کرتا ہے
میری سانسوں کی
تیری یاد کے دم سے
روانی ہے
میرے ہاتھوں پہ تیرے ہاتھ کا
جو لمس باقی ہے
وہ میرے پاس تیری
اک نشانی ہے
میرا یہ دل تو بس
تیری ہنسی کے سنگ
دھڑکتا ہے
میرا چہرہ
تیری خوشیوں کی خاطر ہی
دمکتا ہے
میری خوشیاں، میرا جیون
میرے سپنے، میرے اپنے
ان سب سے دیکھو
تم وابستہ ہو
تو پھر یہ تم ہی بتلاؤ
تمہارے کہنے پہ
تمہیں گر اپنی سوچوں سے
میں منہا کر بھی دیتا ہوں
تو کیا میں
جی سکوں گا پھر
تو کیا میں
جی سکوں گا پھر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?