By: Jamil Hashmi
بنایا ہے رب نے تجھے حسن کا شہکار
کیا ہی حسیں ہیں تیرے نقش ونگار
جب سے دیکھا ہے تجھے ہم نے
آتا ہے تو خیالوں میں بار بار
کرتے ہیں تعریف تیرے حسن کی
جس کا کرتے ہیں ہم برملا اظہار
چھپ جاتا ہے تو جھلک دکھلا کر
خود کو چھپانے کا ہے تو بڑا فنکار
نہیں ہے تیرا ثانی زمانے میں
کرتے ہیں تجھ پر ہم جان نثار
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?