By: Dr. Humera Islam
یہ رفاقتیں رہیں مختصر
کبھی کبھی کی وہ گفتگو
کسی شوخ SMS کا تبادلہ
کبھی غزل کا مجھ کو بھیجنا
کبھی پوچھنا کہ کہاں ہوں میں؟
اور
بتانا کہ میں اداس ہوں
اور
پوچھنا کہ میں کیا کروں؟
پھر میری شوخ سی بات پر
یونہی جھوٹ موٹ سا روٹھنا
یہ سارے پل جو بتائے ساتھ
تمہیں یاد بھی نہ آئیں گے
مجھ کو بو ہت تڑپائیں گے ۔۔۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?