By: Shabeeb Hashmi
ندامت کے دروبام پے ہوئے کفر کے حساب
وجدان میں طلوع ہوا صبح کا آفتاب
امکان ہے کہ زندان سے ہو جائیں گے اب رہا
تسخیر کر لیا ہے نفرت کا وہ سیلاب
دستک ہے جگنوؤں کی سنوائی کے لیے
پیشانی وقت پے چمکا ہے ماہتاب
ہر صفحے پے داستان ہے حسن سلوک کی
پیمان زندگی کی بکھری ہوئی کتاب
انجان سے سوالوں کا تقاضا ہے دن بدن
جنگل کی اس فضا میں کیسے ملے جواب
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?