Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرے وعدے، تیری باتیں، تسلیاں سب کچ تھے

By: Ammar Ansar

تیرے وعدے، تیری باتیں، تسلیاں سب کچ تھے
بدلتے ہوئے موسموں کے اندیشے سب سچ تھے

ذندہ رہتا ہے کسی کے جانے سے کوئی مر نہیں جاتا
میں ابھی ذندہ ہوں تمہارے اندازے سب سچ تھے

بہت نا گوار تھا تجھے مڑ مڑ کے یوں دیکھنا
کپکپاتے ہوئے ہونٹوں کے الفاظ سب سچ تھے

تم نے سمجھا تھا شغل وقت گزاری کا
مگر میری چاہت، میرا خلوص سب سچ تھے

گئے دنوں کی شاموں کو کریدنا مناسب نہیں
نیلا پانی، گرتے پتے، تیز ہوا سب سچ تھے

قائم رہوں گا شدت سے جہاں چھوڑ کے جا رہے ہو
لوٹ سکو تو جان لو میرے وعدے سب سچ تھے

زندگی جھوٹ ہے، موت سچ ہے مگر
تیری آغوش میں گزرے لمحات سب سچ تھے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore