By: Sobiya Anmol
اُسے مجھ سے کوئی شکایت نہ رہی
کیا سمجھوں اِسے کہ محبت نہ رہی
یا ہار گیا وہ محبت کے آگے
محبت کو جھیلنے کی ہمت نہ رہی
الجھا الجھا سا ہے وہ کئی دنوں سے
اُس کی باتوں میں وہ شدت نہ رہی
زمانے کا ہی ہو کے رہ گیا ہے
میرے ملن کی اُسے فرصت نہ رہی
ہمارا دیدار اُس کی ضرورت تھا کبھی
اب اُسے اِس کی ضرورت نہ رہی
وہ اکثر دیکھا کرتا تھا حیرانگی سے
نظر میں اُس کی حیرت نہ رہی
تقدیر نے رنگ ہی بدل ڈالے اپنے
نصیبوں میں اپنے وہ رحمت نہ رہی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?