By: m.asghar mirpuri
جھوٹے سیاست دانوں کی یہاں قدر نہیں ہے
اسی لیے برطانیہ کا کوئی صدر نہیں ہے
جس کی چاہت میں سارے جگ کے طعنے سنے
اس کو میری محبت کی خبر نہیں ہے
عشق میں ہم جان گنوایا نہیں کرتے
آپ سے محبت سہی اتنی زیادہ مگر نہیں ہے
کیوں اس کی یاد سے دل کو جلاتے ہو
اس سے ملنا تمہارا مقدر نہیں ہے
رات گئے تک کیوں جاگ رہے ہو میاں
آج کوئی شادی بیاہ یا شب قدر نہیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?