By: UA
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
بجلی پانی گیس کی قلت یہ کیسا بحران ہے
اس پر دہشت گردی نے رکھی سولی پہ جان ہے
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
ناچ اور گانا اپنا کلچر حرص و ہوا ایمان ہے
ہم نے رفتہ رفتہ کھوئی کیوں اپنی پہچان ہے
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
آؤ پھر سے اک ہو جائیں اپنے وطن کی شان بڑھائیں
اک پرچم کے سائے تلے پھر سے اپنی آن جگائیں
بچے بوڑھے اور جوان سب مل کر آواز اٹھائیں
ایک ہمارا دین مذہب ایک ہی قرآن اور ایک ہی ایمان ہے
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?