Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پہلا سا وہ زور نہیں ہے میرے دکھ کی صداؤں میں

By: Basheer Badr

پہلا سا وہ زور نہیں ہے میرے دکھ کی صداؤں میں
شاید پانی نہیں رہا ہے اب پیاسے دریاؤں

جس بادل کی آس میں جوڑے کھول لئے ہیں سہاگن نے
وہ پربت سے سرٹکرا کر برس چکا صحراؤں میں

جانے کب تڑپے اور چمکے سونی رات کو پھر ڈس جائے
مجھ کو ایک رو پہلی ناگن بیٹھی ملی ہے گھٹاؤں میں

پتہ تو آخر پتہ تھا گنجان گھنے درختوں نے
زمین کو تنہا چھوڑ دیا اتنی تیز ہواؤں میں

دن بھر دُھوپ کی طرح سے ہم چھائے رہتے ہیں دُنیا پر
رات ہوئی تو سمٹ کے آ جاتے ہیں دل کی گپھاؤں میں

کھڑے ہوئے جو ساحل پر تو دم میں پلکیں گئیں
شاید آنسو چھپے ہوئے ہوں صبح کی نرم ہواؤں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore