By: Dr.Zahid Sheikh
کھلے ہیں پھول تری یاد مجھ کو آنے لگی
عجب اداسی مرے دل پہ آج چھانے لگی
یہ دل بہلتا نہیں تیرے بن بہاروں میں
میں ڈھونڈتا ہوں تجھے ان حسیں نظاروں میں
مری نگاہوں سے کیوں خود کو تو چھپانے لگی
عجب اداسی مرے دل پہ آج چھانے لگی
کھلے ہیں پھول تری یاد مجھ کو آنے لگی
حسین پیروں کی خاطر یہ پھول لایا ہوں
نجانے کتنی تمنائیں لے کے آیا ہوں
تری جدائی مرا ضبط آزمانے لگی
عجب اداسی مرے دل پہ آج چھانے لگی
کھلے ہیں پھول تری یاد مجھ کو آنے لگی
ہنسی کو بھول گئے اپنا حسن کھونے لگے
اداس تیرے لیے یہ گلاب ہونے لگے
گھٹا بھی تیرے لیے اشک اب بہانے لگی
عجب اداسی مرے دل پہ آج چھانے لگی
کھلے ہیں پھول تری یاد مجھ کو آنے لگی
عجب اداسی مرے دل پہ آج چھانے لگی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?