By: kanwal naveed
کہیں مندر ہے کہیں مسجد کہیں کلیسا کا بول بالا ہے
انسان کہتا پھرتا ہے مذہب سب سے اسی کا اعلیٰ ہے
کبھی میں کائنات کو دیکھوں کبھی تخلیقا تِ انسان
سردھنتا ہے اکثراس پر، کس نے کس کو پالا ہے
جیون ،جوانی خوابوں کوسنبھالتا ہے جو، اک بچہ
وثوق سے کہتی ہے دنیا ماں نے بچہ سنبھالا ہے
کیوں نکلیں پنجرے سے؟ پر ہوں یا نہیں کیا مطلب
شکاری سےعشق ومحبت کا طوق گلےمیں ڈالا ہے
اتنی آسائش دیتا ہے معاشرہ منہ بند کرنے پرکنولؔ
چہرے پر ہے کھوکھلی ہنسی اور ہرزبان پر تالا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?