Bazm e Urdu - The urdu poetry app

منقبت مولا علیؓ

By: امر علوی

دلوں میں حب علیؓؓ بیحساب رکھتے ہیں
جیسے جزدان میں ام الکتاب رکھتے ہیں
علیؓ ولا میں کچھ ایسا مقام رکھتے ہیں
جو مرسلوں میں رسالتمآبؐ رکھتے ہیں
جنکو شرمندۀ تعبیر کریں حیدرکرارؓ
رسولؐ آنکھوں میں اپنی وہ خواب رکھتے ہیں
علیؓ کے جیسا ہوا ہے نہ ہونیوالا ہے
کچھ ایسے وصف میرے بوترابؓ رکھتے ہیں
علیؓ کے در سے زمانے نے روشنی پائی
وہ ہر گدا کی ہتھیلی پہ آفتاب رکھتے ہیں
حیات پاک علیؓ سے امر یہ ثابت ہے
جو اہل حق ہوں ھمیشہ شباب رکھتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore