By: MeeR Hassan Khoso
ہے مسلسل ساتھ میرے چھوڑ کر جاتی نہیں
یاد تڑپاتی ہے لیکن دل کو بہلاتی نہیں
تشنگی وارفتگی بڑھتی ہی رہتی ہے مگر
میرے چاہت کی گھٹا برسات برساتی نہیں
میرے اللہ میرے مالک میرے مولا میرے داتا
میرے دل کی کیوں بھلا امید بر آتی نہیں
مجھ کو تنہا ظلمتوں میں یوں اکیلے چھوڑ کر
تم گئی ہو، تو یہ تیری یاد کیوں جاتی نہیں
کیوں بہت ہو الجھی الجھی آجکل تم جانِ جاں
پوچھتا ہوں میں مگر وہ کچھ بھی کہہ پاتی نہیں
میں ہوں تجھ سے ،تم ہو مجھ سے ھرگھڑی کیوں کر خفا
زندگی تو کیوں مجھے اب چھوڑ کر جاتی نہیں
ڈور میری زندگی کا میرے ہاتھوں میں نہیں
زندگی میری تو ہے پر میری کہلاتی نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?