By: muhammad aqeel hazoory
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلی اللہ علیہ وسلم
محبوب خداؐ ترے عشق میں دیوانہ ہوں
تری ہستی میں گم ،میں مستانہ ہوں
ترے عاشقوں کو پلاتا ہے جام بھر بھر کر جو
وہ ترے عشقِ بےمثال کا میں میخانہ ہوں
برسونگا مانندِ بجلی نجدی کی سوچ پر
تری چاہت کا ایسا میں تازیانہ ہوں
شاہِ دوسراؐ ، مظہرِنورِخداؐ ، مجھے قبول فرما
ترے غلاموں میں حقیر سا میں نزرانہ ہوں
جلائی تھی جو شمع توحید تو نے
اس شمع توحید کا میں پروانہ ہوں
عشق کو سولی پہ چڑھایا جس نے
اس سوچِ شریعت کا میں نشانہ ہوں
محبوبِ خداؐ عطا کر مجھے شریعت کی حدود
ورنہ میں بھی فتوؤں سے بیگانہ ہوں
روح حضوری کو جلا ڈالا ہے ترے عشق نے
جسمِ بےجاں لے کر سوۓ مدینہ میں روانہ ہوں
صلی اللہ علیہ وسلم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?