Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہے تو رنگ_ حنا ہتھیلی پر

By: مرید باقر انصاری

ہے تو رنگ_ حنا ہتھیلی پر
پر یہ لکھا ہے کیا ہتھیلی پر

یہ محبت کی آزمائش ہے
رکھ کے دیا جلا ہتھیلی پر

مان جاؤں گا تو بھی عاشق ہے
توڑ آئینہ دکھا ہتھیلی پر

کیوں ہتھیلی کو وہ چھپاتا ہے
ایسا لکھا ہے کیا ہتھیلی پر

سوجا جگنو مجھے بھی سونےدے
میری نہ ٹمٹما ہتھیلی پر

باقر میرا ہی نام کیوں آخر
اس نے اپنی لکھا ہتھیلی پر


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore