By: Muhammad Siddique Prihar
بیت رہی ہے زندگی اسی انتظارمیں
پہنچیں گے سرورکونین کے دیارمیں
جسے چاہیں دونوں جہاں میں عطاکریں
یہ عظمت بھی ہے نبی کے اختیارمیں
اتفاق میں برکت ہے اتحادمیں بھی
نقصان ہی نقصان ہے دوستوانتشارمیں
چہرہ ء مصطفی دیکھنے سے جی نہیں بھرتا
یہ کہہ رہے تھے صدیق اکبرغارمیں
باطل کے سامنے سرجھکتاہی نہیں
درس ملاہے یہ حسین کے انکارمیں
آقاکی غلامی میں جولطف ہے
نہیں ہے دنیاکے کسی اقتدارمیں
اداکریں سنت رسول کی اس طرح بھی
گھومیں مدینے کی گلیوں میں بازارمیں
پسندتھی ہمارے اسلاف کوگوشہ نشینی
ہم چاہتے ہیں نام ہولکھااشتہارمیں
پریشان رہتے ہیں جوانہیں بتادو
تسکین قلب ملتی ہے محفل سرکارمیں
الفت محبوب کے چرچے خوب ہیں لیکن
نظرآئے محبت رسول کی کردارمیں
مانگی ہیں بخشش امت کی دعائیں صدیقؔ
شفاعت بھی کریں گے روزشماربھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?