Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کس طرح یہ دل ہوا تم پر فدا، لکھ جاؤں گا

By: ناظم زرسنر

کس طرح یہ دل ہوا تم پر فدا، لکھ جاؤں گا
اپنی پیشانی پہ اپنی ہر خطا لکھ جاؤں گا

نیک نامی آپ کی قائم رہے گی اِس طرح
آپ کو معصوم، میں خود کو برا لکھ جاؤں گا

لوح پر مجھ سے خدا، لکھوائے گر میری رضا
وہ ہمیشہ خوش رہیں میں یہ دعا لکھ جاؤں گا

تجربہ جس سے مرے دل نے بہت پایا سرور
دیکھنا اُن کی حیا کی انتہا، لکھ جاؤں گا

میں وصیَّت میں لحد اپنی سجانے کے لیے
ہو کفن میرا فقط اُن کی ردا، لکھ جاؤں گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore