By: m.asghar mirpuri
اگراپنی بھی کسی سے یاری ہوتی
اس کے لیے حاضر جان ہماری ہوتی
کسی ریڈیو کے میزبان ہوتے اگر
پھر ہماری بھی ہر بات پیاری ہوتی
جو میری ثنا میں کچھ نہ کہتا
نشر اس کی بات نہ ساری ہوتی
خوشامد کرنے والے تین بار آتے شو میں
ان پہ نہ کوئی پابندی جاری ہوتی
اصغر جیسے لوگوں سے زیادہ بات نہ کرتا
اس طرح سے بڑی دھوم ہماری ہوتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?