By: Muhammad Mumtaz Rashid
جو نہیں اپنی ذات سے مانوس
کیسے ہو کائنات سے مانوس
جس کو حاصل ہوا شعور نظر
ہو گیا شش جہات سے مانوس
میری پرواز ہے فضاؤں میں
میں نہیں ڈال پات سے مانوس
چپ کا پہرہ ہے جب سے ہونٹوں پر
ہم ہیں ناگفتہ بات سے مانوس
جب سے اوجھل ہیں وہ نگاہوں سے
دل نہیں چاند رات سے مانوس
رب کعبہ کے در پہ جائیں کیا
جو ہیں لات و منات سے مانوس
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?