Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہیٹی کا زلزلہ

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

 فضاء کو چیرتی ، چلاتی گھڑ گھڑاہٹ پے
زمیں پہ خوف سے طاری سی تھر تھراہٹ ہے

عذاب لے کے فرشتوں کے جھنڈ جب اترے
ان ہی پروں سے بلند ہوتی پھر پھراہٹ ہے

دلوں کے چیر کے ، نابود کردے ہر شئے کو
مہیب صوت کی صورت یہ خر خراہٹ ہے

قہر کے کوڑے برستے ہوئے ادھر دیکھے
یہ بجلیوں میں ان ہی کی تو کڑ کڑاہٹ ہے

خدا کے دین سے دوری قہر ہی لاتی ہے
ہوا کے دوش پہ کہتی یہ سر سراہٹ ہے

سنی ہے کس نے نجات و فلا ح کی بات یہاں
یہ حق کی بات تو مجنوں کی بڑ بڑاہٹ ہے

خدا کی شان اشہر کیسے میں بیان کروں
زبان گنگ ہے ہاتھوں میں کپکپاہٹ ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore