By: Mohsin Bhopali
عظمتِ فن کے پرستار ہیں ہم
یہ خطا ہے تو خطا وار ہیں ہم
جہد کی دھوپ ہے ایماں اپنا
منکر سایۂِ دیوار ہیں ہم
جانتے ہیں تیرے غم کی قیمت
مانتے ہیں کہ گنہگار ہیں ہم
اس کو چاہا تو کبھی، خود کی طرح
آج خود اپنے طلبگار ہیں ہم
کوئی منزل ہے نہ جادہ محسن
صورتِ گردش پرکار ہیں ہم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?