By: Jamil Hashmi
مجھے میرے خیالات کی تصویر اب تک نہ ملی
کاٹی ہے شب مشکل سے مگر سحر نہ ملی
چھوڑ گئے ہیں دوست ایک ایک کر کے راہ میں
کوئی وفا کی صورت ساری عمر مجھے نہ ملی
کیسے بھول جائو ں میں اضطراب کی کیفیتیں
روشنی کی کرن جو نظر آئی بام پر نہ ملی
بہت کٹھن تھے مصائیب اسے پانے کے
اس تک آنے کی راہ راستے میں نہ ملی
اسے قریب نہ لا سکے ہم ساری زندگی
کوئی قرار کی صورت بھی عمر بھر نہ ملی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?