Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو اپنی برہمی کا بر ملا اظہار کرتے ہیں

By: UA

جو اپنی برہمی کا بر ملا اظہار کرتے ہیں
وہی جو پیار کرتے ہیں تو سچا پیار کرتے ہیں

دلوں میں تلخیاں لبوں پہ تبسم سجا کر کے
ہمارے یار دشمنوں سے کاری وار کرتے ہیں

ہمیشہ درگذر کرتے رہے جن کی خطائیں ہم
وہی احباب شرمندہ ہمیں ہر بار کرتے ہیں

ہمارے راستوں میں مشکلیں آتی رہیں لیکن
ہمارے حوصلے ہم ساری راہیں پار کرتے ہیں

بڑی سچائی سے ہم آپکی جھوٹی محبت پہ
ہمیشہ کی طرح اے دوست اعتبار کرتے ہیں

محبت کی تڑپ کا ذائقہ چکھنے کے واسطے
ہم اپنے آپ کو دانستہ بے قرار کرتے ہیں

ہمیں اقرار تھا عظمٰی ہمیں اقرار ہے عظمٰی
ہمیں خود سے محبت ہے ہم اقرار کرتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore