By: M.ASGHAR MIRPURI
جانےمجھ میں کیاڈھونڈتی رہتی ہیں تیری آنکھیں
تن من کےایکسرےکرتی رہتی ہیں تیری آنکھیں
کاجل بھرے تیرے نینا بڑے پر اسرار لگتے ہیں
میری آنکھوں کو ڈراتی رہتی ہیں تیری آنکھیں
لوگ تمیں کسی اور دنیا کی مخلوق نہ سمجھیں
جورات بھر بھٹکتی رہتی ہیں تیری آنکھیں
تم کیا جانو یہ تم سے زیادہ خوفناک لگتی ہیں
جونفرت سےمجھےتکتی رہتی ہیں تیری آنکھیں
اب ان کا اس کےسوا کوئی اور کام ہی نہیں
شہر کےبچوں کوڈراتی رہتی ہیں تیری آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?