Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مختصر نظمیں

By: Mussawar Ali Baloch

ایک بچے کا بین
(واقعہ کھوڑی گارڈن کراچی کے تناظر میں ستمبر2009)
مجھے قسم ہے کہ
کھانا کبھی نہ کھاﺅ گا
اے میری ماں
میں فاقوں سے نہ گھبراﺅں گا
بس تیری گود کی ٹھنڈک
مجھے میسر ہو
بھوک کی دھوپ کو
چھاﺅں اے ماں بناﺅنگا
یہ نوالہ جو تیری موت کے
عوض ہے ملا
تو بتا ! بھوک بھی ہو
کیسے نگل پاﺅں گا؟

نیند
کچھ راتوں کو تو ایسا ہو
میرے ذہن کے بہتے دریا پر
میرے دل کی کشتی چلتی ہے
پانی کے مخالف سمت اگر
کشتی کو بڑھاتا رہتا ہوں
تھک جاﺅں تو
سو جاتا ہوں

بے خوابی
عرصہ ہی ہوگیا ہے
پلکوں میں جدائی ہے

بے بسی
کھلونا تو دے سکا نہ
کیسے جہیز دونگا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore