Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آپ بیتی

By: M.ASGHAR MIRPURI

آج موسم بڑا پیاراتھا
سوچا کہاں دن گزارا جائے
میں لندن کے مشہور دریا
ٹھیمس کے کنارےچلا گیا
وہاں پہنچتےہی میری نظر
پاس کھڑی ایک لڑکی پہ پڑی
جو بلا کی حسیں تھی اور
اپنے آپ سےباتیں کررہی تھی
کہہ رہی تھی وہ وعدہ شکن آج
منگل کےدن بھی وعدہ کرکے
وہ بےوفا نہیں آیا اب میرے
جینے کا کوئی مقصد نہیں
یہ کہہ کر اس نےدریا میں
فٹا فٹ چھلانگ لگا دی
میں نے سوچا یہ دنیا کی
بےوقوف ترین لڑکی ہے
جس نےمعمولی سی غلطی
کی بدولت جان گنوا دی
کاش وہ کسی سےپوچھ
کے کون سا دن ہے
تواسے پتہ چل جاتا کے
آج بدھ ہے
تو پھر ایک قیمتی جان
ضائح ہونےسےبچ جاتی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore