By: Darakhshanda
کچھ دور تلک اس سفر میں ساتھ چل کر تو دیکھو
دکھ سمٹ جایئں گے مجھ کو اپنا جان کر تو دیکھو
گزرے ہو جس کرب سے تم گزرے ہم بھی کبھی
میرے سنگ سفر میں اپنے غم بانٹ کر تو دیکھو
زندگی کے سفر میں ملتے ہیں یوں نۓ ہمسفر بھی
تنہائی کے اپنے اس سفر سے کبھی تم نکل کر تو دیکھو
نصیبوں سے سفر میں ملتے ہیں ہم جیسے ہمسفر بھی
بعد توکل رب کے اپنی قسمت کو تم آزما کر تو دیکھو
رفتہ رفتہ گزر جاۓ اک دوجے کےسنگ اپنا یہ سفر بھی
آ جاۓ منزل بھی سامنے تم اک بار ہاں کہہ کر تو دیکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?