By: Ghulam abbas
ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی
دل کے لُٹنے کا سبب نہ پوچھو سب کے سامنے
نام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی
نفرتوں کےتیر کھائے دوستوں کے شہر میں
میںنے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی
عشق کی بازی وفا کی راہ میں
کون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی
سوز عشق جان لیوا کیوں ہُوا
کس کا ڈولا خون سارا یہ کہانی پھر سہی
دوست دشمن دیکھ کر میرے حالات
کر گئے سب کیوں کنارہ یہ کہانی پھر سہی
وقت مرگ زندگی کے واسطے
کون تھا میراسہارا یہ کہانی پھر سہی
ہمارا دامن داغ دار ہے مگر
کس نے رکھا ہم کو پیارا یہ کہانی پھر سہی
تڑپ گئے ترس گئے دیدار کو
چمکے گا پر کب ستارہ یہ کہانی پھر سہی
سوچتے ہیں کیوں کر شاکر ہوئے
کس نے رکھا نام ہمارا یہ کہانی پھر سہی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?