By: Ahmad Faisal Ayaz
نہ تو یاد ہے نہ تیرا وہم یاد
تجھ سے بچھڑنے کا فقط غم یاد
کیا کیا جائے اپنی مسکینی کا کہ اب
مے کدہ یاد ہے ہم کو نہ حرم یاد
جھانکتے ہیں بار بار میرے گریباں کے اندر
ابھی تک ہیں ان کو اپنے ستم یاد
پتھر تو چاروں اور سے برسے تھے لیکن
مجرم ہیں یاد ہم کو اور نہ محرم یاد
ہم آج بھی لکھتے ہیں جب خونی تحریریں
آتے ہیں بے تحاشہ پھر تیرے کرم یاد
جب بھی دیکھتا ہوں کچھ چاند چہرے
دل کے آتے ہیں کچھ بھرم یاد
بس یہی ہے عیاز انجام محبت
ہمیں غم یاد ہیں اور غموں کو ہم یاد
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?