By: Dr. Humera Islam
آج ہم خود کو آزمائیں گے
عید پردیس میں منائیں گے
جو ہمیں یاد کر رہے ہوں گے
ان کے عید کارڈز آئیں گے
دیکھیں یہ سلسلہ چلے کب تک
ہم بہت دور تلک جائیں گے
چاند نکلا ہے عید کا ایسا
دل میں تارے سے جگمگائیں گے
آپ برہم ہیں ، یا خوش ہیں
ہم بھی جانیں جو مسکرائیں گے
رات یہ چاندنی بھی کہتی تھی
آج سب سے تمہیں ملائیں گے
اب کے برس ذرا مشکل میں پڑ گئے
آئیندہ عید پہ ہم آئیں گے
ہم یہ جائیں کہ عید آئی ہے
عید کے دن جو آپ آئیں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?