By: Irfan Ali
کانپتے نہیں یہ دل خوف خدا سے
نار جہنم میں انسان جل جاتے ہیں
گھروں میں رکھا ہے بڑی عزت سے
سرِبازار اب وہ قرآن جل جاتے ہیں
اٹھتی نہیں غیر ت کی لہر بحر مردار میں
مغرب کی ہوا سے طوفان جل جاتے ہیں
دیکھو گے اور کتنے اپنوں کے جنازے
بھر بھر لاشیں اب قبرستان جل جاتے ہیں
زنگ آلود ہیں یہ انقلابی شمشیر یں
کفر کے تسلسل سےایمان جل جاتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?