By: ساگر حیدر عباسی
جو ہو گیا سو ہو گیا چلو آؤ مل کے خوش رہیں
گزری باتیں بیتی باتیں بُھولا کے خوش رہیں
حسد نہ ہو مطلب نہ ہو کینہ نہ ہو منافقت نہ ہو
آؤ ہم سب دل سے دل ملا کے خوش رہیں
جھگڑا نہ ہو ناراضگی نہ ہو آپس کی خوشحالی میں
بڑھتے جاہیں قدم سے قدم ملا کے خوش رہیں
بھول کے سب پریشانی مطلب اور بغاوت کو
اک دوسرے کے دکھ سُکھ میں آہیں جاہیں خوش رہیں
چلو تم اس پار بھی چلو اپنوں کی اس نگری میں
جو روٹھے ہیں ہم سے اپنے ان کو مناہیں خوش رہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?