Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہمارے دور میں ایسا کبھی ہُوا ہی نہ تھا

By: Aisha Baig Aashi

ہمارے دور میں ایسا کبھی ہُوا ہی نہ تھا
بدل چکا ہے زمانہ ہمیں پتا ہی نہ تھا

جو دشمنوں کو حقیقت کے رو بہ رو کرتا
ہمارے دستِ رسا میں وہ آئینہ ہی نہ تھا

وہ ساتھ دیتا بھی تو کتنی دُور تک دیتا
جو دوستی کے تقاضوں کو جانتا ہی نہ تھا

ہم اس سے اسکا کرم کیسے مانگ سکتے تھے
ہمارے پاس گزارش کا حوصلہ ہی نہ تھا

ہمارے ساتھ جو دھوکہ ہُوا کسی سے نہ ہو
خدا سمجھتے رہے جس کو وہ خدا ہی نہ تھا

جگر کا درد گھٹانے کی کیا دوا کرتے
ہمارے پاس کوئی درد آشنا ہی نہ تھا

میسر آتا ہے سب کچھ لکھا ہپوا عاشی
بھلے تھے لوگ مۡقدر مرا بھلا ہی نہ تھا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore