By: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ
کچھ دنیا داری دشمن بنی کچھ دور عاشقانہ ہم کو لے ڈوبا
ہم سیدھے سادھے لوگ تھے یہ یارانہ ہم کو لے ڈوبا
ہم تم سے ملنے کی خاطر سو سو جتن کیا کرتے تھے
ہائے ایک ایک کر کے آج وہ بہانہ ہم کو لے ڈوبا
ہم جس کی محبت میں رہے یارو شب و روز گرفتار
اس پگلی دیوانی کے نخرے اس کا شرمانا ہم کو لے ڈوبا
ہماری محبت کی بربادی میں کچھ قصور نہیں ہے قسمت کا
کچھ دوش اپنا ہمارا تھا کچھ زمانہ ہم کو لے ڈوبا
اک خواہش تم سے ملنے کی دوجا شوق حاصل کرنے کا
یہ تمناؤں کے دھاگے میں الجھ جانا ہم کو لے ڈوبا
امتیاز یہ اس رب کی کرم نوازی تھی کہ ہم ماں کی ممتا میں رہتے تھے
جب یہ ممتا چھوڑ پرائے دیس گئے وہاں قید خانہ ہم کو لے ڈوبا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?