Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اس نے کہا

By: M.Asghar Mirpuri

اس نے کہا سنا ہے تمہاری دوستی ٹوٹ گئی
میں نے کہا جی ہاں اپنی تو قسمت ہی روٹھ گئی

اس نے کہا لگتا ہے اب دوستوں سے خالی ہو
میں نے کہا اب تم ہی میرے گلشن کے مالی ہو

اس نے کہا سنا ہے رات بھر تیری آنکھی ںروتی رہتی ہیں
میں نے کہا یہ دن کو بھی پرانے مکان کی طرح چوتی رہتی ہیں

اس نے کہا اب کیا کوئی نیا دوست بنانے کا ارادہ ہے
میں نے کہا آپ سے دوستی کروں گا میرا وعدہ ہے

اس نے کہا کہیں تمہارے لیے دوستی اک کھیل نا ہو
میں نے کہا اس کا کیسے پتہ چلے جب تک ہمارا میل نا ہو

اس نے کہا سنا ہے مرد بڑے بےوفا ہوتے ہیں
میں نے کہا جان ہم وہی کاٹتے ہیں جو بوتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore