By: وشمہ خان وشمہ
ہر تعلق میں محبت کو نبھائے اپنے
خود کو سمجھے تھے نئے لوگ پرائے اپنے...
بادہ ء عشق بلا خیز جوانی میں پیا
دل کم سن پہ ہی ہم زخم لگائے اپنے
معتبر گو کہ نہ تھے رکھتے تھے توقیر ذرا
آج رسوائی ہے الفت وہ بتائے اپنے
ایک دنیا کو ہے مٹتا ہوا دیکھا ہم نے
ہم تری راہ میں جب خود کو مٹائے اپنے
اتنے دُکھ ہیں کہ ہنسی ہو گئی جنسِ نایاب ۔
غور سے دیکھا تو بس چند ہی بھائے اپنے
درد کو دیکھ کے بولی نہ لگا دے دنیا
خوف سے زخمِ جگر وشمہ تو دھوئے اپنے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?